پیٹرول 10روپے سستا، بجلی فی یونٹ 5روپے سستی ، گریجویٹ طلبا کیلئے ماہانہ 20ہزار روپے کی ادائیگی۔۔۔وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبریاں سنا دیں

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان نے قوم کو بڑی خوشخبری سنا دی ،پیٹرول فی لیٹر 10روپے سستا کر دیا گیا۔جبکہ بجلی کی قیمت میں بھی 5روپے فی یونٹ سستا کرنے کی خوشخبری سنائی۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائیگا۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کے مطابق گریجویٹ بیروزگار نوجوانوں کو انٹرنشپس دینے کا اعلان کیا ۔ دوران انٹرنشپ 20ہزار روپے ماہانہ ادائیگی کی جائیگی ۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب بھی کم ہیں۔ اگر حکومت سبسڈی نہ دے تو پاکستان میں آج پیٹرول کی قیمت 220 روپے فی لیٹر ہو۔انہوں نے کہا کہ آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ بجائے قیمت بڑھانے کے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی بھی کر رہے ہیں اور دوسری جگہوں سے سبسڈی کم کرکے اس شعبے میں قوم کو ریلیف دے رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے بلکہ اس میں بتدریج کمی بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close