پی ٹی آئی کے کتنے لوگ پارٹی چھوڑنے کو تیار ہیں؟ نجی ٹی وی اے آروائی نیوز کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )تحریک عدم اعتماد سے قبل پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، کتنے ارکان قومی اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جارہے ہیں؟ ۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز نے کھوج لگالیا۔تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والے فیصل آباد ڈویژن کے 8 اراکین قومی اسمبلی کون ہیں؟ نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ان ارکان اسمبلی کا تعلق فیصل آباد ڈویژن سے ہے جو کہ آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر الیکشن لڑینگے، ارکان قومی اسمبلی کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں۔بغاوت کرنے والوں میں نصراللہ گھمن، عاصم نذیر، نواب شیر وسان،

راجا ریاض، ریاض فتیانہ، خرم شہزاد، غلام بی بی بھروانہ اور غلام محمد لالی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چھوڑنے کو تیار اراکین اسمبلی پہلے بھی سیاسی وفاداریاں تبدیل کرچکے ہیں۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تجویز پر اتفاق کیا ہے، پی پی پی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک کے نتائج سے صورتحال بھی واضح ہوجائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close