سابق صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان سے سردار عابد حسین عابد کی ملاقات، لانگ مارچ میں پارٹی قیادت کے شاندار استقبال کے لیے مشورہ

راولپنڈی (پی این آئی) سابق صدر و وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر ممبر قانون ساز اسمبلی سردار یعقوب خان سے سابق وزیر حکومت و امیدوار اسمبلی سردار عابد حسین عابد نے یہاں جبوتہ ہاؤس میں ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مدمقابل الیکشن لڑنے کے بعد اور پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی پاداش میں عابد حسین عابد کو شو کاز نوٹس کے اجراء اور واپسی کے بعد نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی اور دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ آئندہ پارٹی ڈسپلن میں رہتے ہوئے اتحاد اور اتفاق سے پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے میں اپنا کردار ادا کرینگے

بالخصوص لانگ مارچ میں ایک بڑے جلوس کے ساتھ پارٹی چیئرمین کی راولپنڈی آمد پر استقبال کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close