15 سالہ لڑکی کا قاتل واردات کے بعد تین گھنٹے میں پکڑا گیا، نشاندھی کس نے کی؟

کراچی (پی این آئی) کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی آبادی سعید آباد میں 15 سالہ طالبہ کو گھر میں گھس کر فائرنگ سے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے واردات کے 3 گھنٹے بعد ہی گرفتار کر لیا۔ کراچی پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ کیماڑی فدا حسین جانوری کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعیدآباد میں نویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ مدیحہ کو ایک ملزم نے اتوار کی شب گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ملزم حمزہ گھر میں داخل ہونے کے بعد کچن کے اندر گیا اور وہاں کام میں مصروف مدیحہ کے سر پر رکھ کر پستول کا ٹریگر دبا دیا۔

مقتولہ کی بہن نے بعد میں پولیس کو بتایا کہ وہ ملزم حمزہ کو جانتی تھی، ملزم کا گھر ان کے اسکول کے راستے میں ہے، وہ اکثر اسکول آتے جاتے ہوئے دونوں کو تنگ کرتا تھا۔ پولیس حکام کے مطابق مقتولہ کی چھوٹی بہن نے ملزم کو شناخت کیا ہے، ملزم کا ایک بھائی پی کیو آر میں سپاہی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو واردات کے تین گھنٹے بعد ہی گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close