ایٹمی جنگ چھڑنے کا خدشہ؟ روسی صدر پیوٹن نے نیوکلئیر فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا

ماسکو (پی این آئی) یوکرین پر حملے کے بعد روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اپنی نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کردیا ہے۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی نگران فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کی ذمہ دار مغربی قوتیں ہیں۔

انہوں نے نیٹو رہنماؤں کے تندو تیز بیانا ت اور روس پر عائد کی جانے والی پابندیوں کے باعث نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کیا ہے۔روس کے اس اقدام پر امریکہ نے کہا ہے کہ یہ اپنے اقدامات کو درست ثابت کرنے کا ایک بہانہ ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے اس کو پیوٹن کا خطرناک قدم قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close