پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان، حکومت نے عوام کو اچانک خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)وزیرِ دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ، عدم اعتماد کا شوق پورا کرے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں گے اور جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close