پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی ہمارے ساتھ ہیں؟ خواجہ آصف نے پھر بڑا دعویٰ کر دیا

سیالکوٹ(پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لوگ ہم سے رابطے میں ہیں۔سیالکوٹ میں یونین کونسل میانہ پورہ اور مبارک پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ لیگی قیادت کو ساڑھے 3 برس سے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ہمارے خلاف سوشل میڈیا پر غلیظ زبان استعمال کی جارہی ہے۔

لیگی قیادت نے جو قربانیاں دی ہیں عوام انکی قدر کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی معاشرے میں جس طرح زہر گھولا جارہاہے اس کا خمیازہ ہماری نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، نئی نسل کو ایسا سبق پڑھایا جارہا ہے کہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ہوسکتا ھے کہ ووٹ کے ذریعے یا عدم اعتماد کے ذریعے حکومت کو گھر بھیج دیں۔خواجہ سعد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ساتھ ہمارا سیاسی اختلاف ضرور ہے لیکن ہم ایک دوسرے سے احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں، تحریک عدم اعتماد کی جو فضا قائم ہورہی ہے اس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں گے۔لیگی رہنما نے کہا کہ 4 سال بجلی کا وزیر رہا، نواز شریف کے بنائے ہوئے منصوبے جن میں 2200 میگاواٹ کا ایک منصوبہ اور 1000 میگاواٹ کا دوسرا منصوبہ اب تکمیل کے مراحل میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا کوئی حمایتی بتائے کہ اس نے کونسے نئے منصوبے بنائے ہیں؟ عمران خان ایسےوقت روس گئے جب وہاں جنگ چھڑی ہوئی تھی، اس سے اقوام عالم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی افلاس زدہ عوام کے لیے روس سے کیا لے کر آئے اور اب نیشنل بینک آف پاکستان کو بھاری جرمانے ہوئے ہیں، ہمارے دوست ممالک جو ہماری آواز کے منتظر رہتے تھے اب پہلو چھڑا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close