پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں،آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز

اسلام آباد(پی این آئی)24سال بعد پاپاکستان پہنچنے والی آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات بہترین ہیں خود کو محفوظ محسوس کر رہا ہوں۔پاکستان آمد پر ہوٹل میں ورچوئل پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ پاکستان میں خود کو بہت محفوظ محسوس کر رہا ہوں، پاکستان میں سیکیورٹی انتظامات بہت اچھے ہیں، پی سی بی نے ہمارا بہت خیال رکھا، یہاں کے تمام لوگ بہت پروفیشنل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ سیکیورٹی کرکٹ سے توجہ نہیں ہٹائے گی، ہمیں معلوم ہے کہ ہم ہوٹل سے زیادہ باہر نہیں جا سکتے، بھارت کے دورے میں بھی زیادہ باہر نہیں جاتے اس لئے ہمیں اسکی عادت ہے۔پیٹ کمنز نے کہا کہ کھلاڑیوں نے سامان میں تاش اور پلے اسٹیشن رکھے ہیں تاکہ وقت اچھا گزرے، ہم چوبیس سال بعد پہلے دورے سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کے خلاف سیریز کے سلسلے میں آسٹریلیا ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی (آج)پیر 28 فروری کو

صبح ساڑھے نو بجے عثمان خواجہ آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ۔ پی سی بی اعلامیہ کے مطابق اسی روز صبح ساڑھے بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ یکم مارچ منگل کو صبح ساڑھے نو بجے اسٹیو اسمتھ آن لائن پریس کانفرنس کرینگے ،صبح سوا گیارہ بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کریں گے،

صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ، 2 مارچ بدھ کو صبح ساڑھے نو بجے: نیتھن لائن کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ،تین مارچ جمعرات کو صبح ساڑھ نو بجے آسٹریلیا کے ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی آن لائن پریس کانفرنس ہوگی ،صبح 10 بجے پاکستان کے کپتان بابراعظم کی

آن لائن پریس کانفرنس ہوگی اسی روز صبح ساڑھے گیارہ بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک پاکستان اور آسٹریلیا کا پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن ہوگا ۔ 4 مارچ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ بجے پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیصل حسنین، آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیف ایلرڈائس ، کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاؤکلے اور آسٹریلیا کرکٹرز ایسوسی ایشن کے ٹوڈ گرین برگ کی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے ۔ چار تا آٹھ مارچ تک دن کے اختتام پر دونوں اسکواڈز میں شامل کھلاڑی/کوچ کی پریس کانفرنس کرینگے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close