واٹر یوز چارجز سے ملنے والےسالانہ 12 ارب ریاست کی ترقی پر خرچ ہوں گے، جنگ بندی لائن کے قریب تمام خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کریں گے، وزیر اعظم آزاد کشمیر

کوٹلی (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیرسردارعبدالقیوم نیازی نے کہاہے کہ ایل او سی پیکیج کے تحت جنگ بندی لائن کے قریب تمام خستہ حال سڑکوں کی تعمیر کریں گے۔ واٹر یوز چارجز سے 12 ارب سالانہ ملیں گے جو ریاست کی ترقی پر خرچ ہوں گے۔ ہندوستان نے05اگست2019کے بعدمقبوضہ کشمیرمیں حالات کوبہت خراب کردیاہے اورمقبوضہ کشمیرکوفوجی چھاؤنی میں بدل دیاہے ہم دنیابھرمیں مودی کاپیچھاکریں گے اوراس کے مظالم کوعالمی سطح پربے نقاب کریں گے،

پاک فوج دنیاکی بہادراوردلیرفوج ہے کشمیری اپنی بہادرمسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، اگر بھارت کی بزدل فوج ہمارے نہتے شہریوں پر گولہ باری کرے گی تو ہماری بہادر پاک فوج خاموش نہیں بیٹھے گی۔ ہماری سیاست عوام کی خدمت کرناہے۔کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دے دیا،اب 1 ارب سے زائد مالیت کی رنگ روڈ بھی بنے گی اور واٹر سپلائی سکیمیں بھی بہتر ہوں گی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کی روشنی میں تعمیر وترقی کیلئے کوشاں ہیں، ریاست کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔

تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، ملک کی تعمیر و ترقی کا خواب وزیراعظم پاکستان عمران خان کی لیڈرشپ میں ہی شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔ وہ ہفتہ کے روز کوٹلی کے مقامی ہوٹل میں شمولیت پروگرام سے بطورمہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے کہاکہ مسئلہ کشمیرپربیرسٹرسلطان محمودچوہدری عبوررکھتے ہیں، بیرسٹر سلطان محمود بہترین انداز میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مجھ پرعمران خان نے اعتمادکرکے مجھے وزارت عظمیٰ اور تحریک آزادی کے بیس کیمپ کاانتظام میرے حوالے کیا، میری چالیس سالہ سیاسی ریاضت ہے، سیاست میں کسی کاحق نہیں مارا، کسی سے زیادتی نہیں کی، عوام کے حقوق کا محافظ ہوں کشمیرکی آزادی کی دنیامیں بات کرتا رہوں گا۔انہوں نے کہاکہ ایل اوسی پرپاک آرمی ہماری حفاظت ہے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں اگرمورچے پرفوجی کھڑانہ ہوتوہم ڈبسی،درہ شیرخان،نیلم میں کیسے رہ سکتے ہیں جس طرح ہماراایمان مضبوط ہے اسی طرح ہماری فوج بھی بہادراورمضبوط ہے ایٹم بم ہم نے شوکیس میں رکھنے کے لیے نہیں بنایا،

اگردیاہمارامسئلہ کشمیرحل نہ کرسکی تو ساری دنیااس کی چنگاری میں آسکتی ہے کشمیرکی صورتحال بھارت نے انتہائی خراب کردی ہے اس لیے ہم مودی کاپیچھاکریں گے۔ ہمارالیڈرعمران خان نہ ڈرنے والاہے نہ گھبرانے والاہے آپ باجرات لوگ ہیں،عمران خان نے کہاتھاکہ میں کشمیرکاسفیرہوں کشمیری جوفیصلہ کریں گے ہم ان کے ساتھ ہیں کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکاحل چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مجھے سعودی عرب میں رائل پروٹوکول ملاوہ اس لیے کہ میں وزیراعظم عمران خان کانمائندہ تھایہ میرے اورکشمیری قوم کے لیے اعزازکی بات تھی۔وزیراعظم نے کہاکہ کوٹلی کوبگ سٹی کا درجہ دے دیا۔ اب رنگ روڈ کامنصوبہ مکمل کیاجائے گا، واٹرسپلائی کی سکیمیں بھی بہترکررہے ہیں تاکہ پانی کی قلت کاخاتمہ ہوسکے،

وزیراعظم نے کہاکہ واٹریوزچارجرملنے سے ریاست کو12ارب روپے کی آمدن ملے گی جوعوام کی فلاح وبہبودپر خرچ ہوگی۔پہلے سکیمیں وزارت امورکشمیرکی وجہ سے رک جاتی تھیں اب براہ راست وفاقی وزارت منصوبہ بندی وترقیات کوبھجوارہے ہیں درمیان سے کشمیرکونسل نکل گئی۔ چیئرمین کے ڈی اے چوہدری محبوب ایڈووکیٹ نے کہاکہ وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کے دورحکومت میں جگہ جگہ سڑکیں بن رہی ہیں،چپے چپے پر ترقیاتی کام جاری ہیں ہر طرف وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کا نام ہے کافی عرصہ بعدبلدیاتی الیکشن ہونے جارہے ہیں پی ٹی آئی انشاء اللہ ان انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کریگی۔تقریب کے اختتام پرمقبوضہ کشمیرکی آزادی،ملک پاکستان کے استحکام اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعابھی کی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close