تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ، وفاقی وزراء بھی متحرک ہو گئے، 7ن لیگی اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہونے کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)نجی ٹی وی کی جانب سے مسلم لیگ(ن) کے سات اراکین قومی اسمبلی کے حکومت سے رابطے کا دعوی کیا گیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد وفاقی وزراء بھی متحرک ہو گئےہیں، سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزراء کی اہم بیٹھک ہوئی، اس دوران تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا، رابطوں کیلئے وفاقی وزراء کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا۔وزراء انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائیگا۔ ن لیگ کے سات رکن اسمبلی حکومتی ارکان کے ساتھ رابطے میں ہیں۔حکومتی ارکان کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپیکر، ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا، اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close