یوکرین کے مشہور ایٹمی پلانٹ پر بھی روس نے قبضہ کر لیا، یورپ اور امریکا بھر میں ہلچل مچ گئی، تابکاری کا اخراج شروع

کیف(پی این آئی)یوکرین کے مشہور چرنوبل ایٹمی پلانٹ پر روسی قبضے کے بعد تابکاری کا اخراج شروع ہوگیا۔یوکرین کی نیو کلیئر ایجنسی کا کہنا ہےکہ چرنوبل سے گاما شعاعوں کا اخراج بڑھا ہے اور تابکاری قابل قبول حد سے زائد ہے جب کہ موجودہ صورتحال میں اس کی وجہ معلوم کرنا مشکل ہے۔یوکرین کاکہناہےکہ دشمن کیف میں پارلیمان کی عمارت سے 9 کلومیٹر دور شمالی ضلع اوبولان میں ہے لہٰذا امن پسند شہری، ہوشیار رہیں اور گھروں سے باہرنہ نکلیں۔

یوکرین کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ کیف پرحملےکیلئے روس بیلاروس کی گومل ائیر فیلڈ استعمال کررہا ہے۔دوسری جانب یوکرین کے صدارتی مشیر کے مطابق یوکرین میں ایندھن کی کمی ہوگئی ہے، ملک کا بینکنگ سسٹم کام کررہا ہے البتہ بندرگاہیں اور فضائی حدود بند ہیں۔صدارتی مشیر کا کہنا تھا کہ روس کیف پر قبضہ کرکے یوکرینی صدرکو ہلاک کرنا چاہتا ہے، صدر زیلنسکی کیف میں ہیں۔علاوہ ازیں روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ اس کی فوج نے بحر اسود یوکرینی جزیرے زمینائی آئی لینڈ پر قبضہ کرلیا ہے، زمینائی میں 82 یوکرینی فوجیوں نے سرینڈر کیا۔روسی وزارت دفاع کے مطابق روس نے یوکرین کی118 ملٹری انفرا اسٹرکچر سائٹس تباہ کردی ہیں، چرنوبل پاور پلانٹ کی حفاظت کے لیے پیراٹروپرز تعینات کیے جائیں گے جب کہ چرنوبل پاور پلانٹ کے علاقے میں تابکاری کی سطح معمول پر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں