پی آئی اےیوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کےلیے متحرک ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) یوکرین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی واپسی کےلیے متحرک ہو گئی۔نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد محمود ملک کا یوکرین میں پاکستانی طلبہ کے معاملے پر وزارت خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے یوکرین میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے تیار ہے، گرین سگنل ملتے ہی پی آئی اے یوکرین کے لیے خصوصی طیارہ بھیجے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close