روس کا یوکرین پر حملہ، پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

کراچی (پی این آئی) روس کی فوجوں کی طرف سے ہمسایہ ملک یوکرین پر حملے کے سبب عالمی صرافہ میں سونے کے بھاؤ میں 77 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی فی اونس قیمت ایک ہزار 972 ڈالر ہے۔ عالمی قیمت کے مقامی اثر کے سبب سونے کی فی تولہ قیمت 3400 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 30 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا دام دو ہزار 915 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 711 روپے ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close