ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ق سے رابطہ ، مستقبل کی سیاسی حکمت عملی ایجنڈے پر آ گئی

لاہور(آئی این پی ) ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا،جلد دونوں جانب کی قیادت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیاسی منظر نامے پر ایک اور مشاورت، اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اتحادیوں نے آپس میں رابطہ کرلیا۔ وفاقی وزیر مونس الہی سے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر امین الحق نے فون پر رابطہ کیا۔ ایم کیوایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے بھی فون پر وفاقی وزیر مونس الہی سے بات چیت کی۔

ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے جلد ملاقات پر اتفاق کرلیا۔ جلد دونوں جانب کی قیادت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کرے گی۔ ایم کیوایم اور مسلم لیگ ق سیاسی منظر نامے پر مشاور ت سے چلے گی۔ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چودھری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close