کون سا ادارہ سرکاری اسکولوں میں بچوں کو کھانا مفت فراہم کرے گا؟

اسلام آباد (آئی این پی)لاہور کے بعد وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سرکاری اسکولوں کے بچوں کو بھی کھانا کھلانے کا بندوبست کردیا۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں’اسکول کھانا پروگرام‘ کا افتتاح کیا۔ جو ادارہ لاہور کے 25 سکولوں میں لنچ فراہم کرتا تھا اب اسلام آباد کے 100 سکولوں کے 25 ہزار بچوں کو روز مفت کھانا کھلائیگا۔ حکومت نے اس ادارے کو لاہور کے بعد اسلام آباد میں کھانا فراہم کرنے کی صرف اجازت دی ہے،کوئی فنڈز فراہم نہیں کیے۔

خیال رہے کہ لاہور میں 2019 سے 100 تعلیمی اداروں کے 23 ہزار طلبہ کو یہی ادارہ مفت کھانافراہم کررہاہے ، ادارے کے منیجر آپریشنز محمد علی کے مطابق لاہور میں گزشتہ دو سالوں میں فی سال تقریباً 14 کروڑ روپے مالیت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ وزارت تعلیم کے حکام کا کہنا ہے کہ غریب گھروں کے بچوں کو والدین سکول بھیجنے کے بجائے کام کاج پرڈال دیتے ہیں ، وہ ذہنی کمزوری کاشکار رہتے ہیں، ان مسائل پر قابوپانیکے لیے ادارے کے ساتھ معاہدہ کرلیا گیا ہے،

موجودہ سال کے اختتام تک ادارے کی طرف سے کھانے کی ترسیل تمام 423 سرکاری تعلیمی اداروں تک بڑھادی جائے گی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close