پرانی انار کلی میں جھگڑا، تشدد سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق

لاہور(آئی این پی) پرانی انارکلی میں موٹرسائیکل سواروں کے تشدد سے اسپیشل برانچ کا اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق عبدالرحمٰن اپنے دوست محمد مہدی کے ساتھ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ ان کی موٹر سائیکل ایک دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے عبدالرحمٰن اورمہدی پرتشدد کیا جس سے وہ زخمی ہوگیا اور اسے فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا جب کہ تشدد کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا جب کہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close