عدم اعتماد تحریک میں آصف زرداری سب سے آگے، آج جماعت اسلامی کے سراج الحق سے ملیں گے

لاہور(آئی این پی )سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری (آ ج ) جمعرات کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کریں گے۔تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور سراج الحق کی ملاقات آج 3 بجے سہ پہر منصورہ لاہور میں ہوگی۔ملاقات میں جماعت اسلامی کے سینئر رہنما لیاقت بلوچ، امیر العظیم، قیصر شریف و دیگر شریک ہوں گے۔

دوران ملاقات دونوں رہنمائوں میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر سیاسی امور پر بات چیت ہوگی۔آصف علی زرداری اور سراج الحق کے درمیان یہ ملاقات 13 فروری کو شیڈول تھی مگر سابق صدر کی طبیعت کی ناسازی کے باعث ایسے موخر کیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close