روس 48 گھنٹوں میں بڑا حملہ کرے گا، امریکا نے یوکرین کو خفیہ اطلاع فراہم کردی

واشنگٹن (آئی این پی)امریکا نے یوکرین کوانٹیلی جنس کی بنیاد پر اطلاع دی ہے کہ روس 48 گھنٹے میں بڑا حملہ کرسکتا ہے۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کو حملے سے متعلق انٹیلی جنس جائزوں سے آگاہ کیا۔معروف امریکی جریدے نے امریکی انٹیلی جنس اہلکاروں کے حوالے سے روسی حملے سے خبردار کیا ہے لیکن یہ بھی کہا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہوئی صرت حال میں روس اپنا ارادہ بدل بھی سکتا ہے۔امریکی انٹیلی جنس کے مطابق یوکرین پر بڑے روسی حملے سے قبل سائبر حملے ہوں گے اور پھر روس کروز میزائل، فضائی اور زمینی حملے کرے گا۔

جریدے کے مطابق روس نے آج سے یوکرین پر جاسوس پروازوں کا آغاز بھی کر دیا ہے اور یہ کہ روس یوکرین کے مشرق میں دونباس کی جانب سے اور شمال میں بیلاروس سرحد کی طرف سے دارالحکومت کیف کی جانب پیش قدمی کرے گا۔ اس سے قبل غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ یوکرین کی حکومت اور وزارت خارجہ سمیت کئی ریاستی ویب سائٹس تک رسائی معطل ہوگئی۔رواں ہفتے سرکاری اداروں، بینکوں اور دفاعی شعبے پر سائبر حملوں کی وارننگز دیکھی گئی تھیں۔ یوکرینی فوج نے دعوی کیا ہے کہ یوکرین کی فرنٹ لائن کیقریب شیلنگ میں ایک فوجی ہلاک ہوا ہے۔یوکرینی افواج کا دعویٰ ہے کہ یوکرین کے اگلے مورچوں کے قریب شیلنگ میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا ہے۔ یوکرین کی فوج نے حملے کے مقام کی تفصیل نہِیں بتائی۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے یوکرین اور روس سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ترک صدر نے روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کی اپنی پیشکش کوبھی دہرایا اور کہا کہ ترکی، روس یا یوکرین کے ساتھ اپنے تعلقات کوختم نہیں کر سکتا اورترکی ایسے اقدامات کرے گا جس سے اس کے دوطرفہ تعلقات کو نقصان نہ پہنچے۔اردگان نے کہا کہ ہمارا مقصد ایسا قدم اٹھانا ہے کہ کسی بھی ایک ملک کو ترک کیے بغیر معاملے کا حل نکال لیں۔

ترک صدر نے تنا میں کمی کرنے کیلئے مغرب کی سفارتی کوششوں کو تنقید کا بھی نشانہ بنایا۔یورپی یونین کی روس کیخلاف پابندیوں کا اطلاق آج سے ہوگا، رکن ملکوں نے روس پر پابندیوں کے پہلے پیکج کو گرین سگنل دے دیا۔رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی منظوری اور یورپی یونین کے سرکاری جرنل میں شائع ہونے کے بعد روس کیخلاف پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔یورپی یونین نے پیوٹن کی بجائے روسی پارلیمنٹ کے اراکین کو بلیک لسٹ کیا ہے، روسی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں کے تمام اراکین کے یورپ میں اثاثے منجمد، یورپ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند سرگرمیوں کی مالی معاونت کرنے والے بینکوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

چین نے یوکرین کے معاملے پر روس پر عائد کی جانے والی یکطرفہ پابندیاں مسترد کر دیں۔چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پابندیاں مسائل کے حل کابہترین طریقہ نہیں،ہرقسم کی پابندیوں کی مخالفت کرتیہیں، امیدہیفریقین یوکرین تنازع بات چیت سے حل کرنیکی کوشش اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے۔ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہناہے کہ یوکرین روس کیدرمیان کشیدگی میں اضافے کیلئے امریکا نے مجرمانہ کرداراداکیاہے،امریکا یہ کیا کردار ادا کررہاہے،خود آگ بھڑکاتیہوئے دوسروں پر غیر موثر فائر فائٹنگ کا الزام لگانا غیر ذمہ دارانہ اور غیر اخلاقی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں