اچکزئی قبیلے کے دوذیلی شاخوں کے درمیان قتل کے تنازعہ کا تصفیہ ہو گیا، معاملات کیسے طے پائے؟

چمن (آئی این پی) اچکزئی قبیلے کے دوذیلی شاخوں کے درمیان قتل کے تنازعہ کا تصفیہ ثالثین کی کوششوں سے ہوگیا،دونوں خاندان کے لو گ آپس میں شیر و شکر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق اچکزئی قبیلے کے دوذیلی شاخوں غیبزئی اور عدوزئی کے درمیان عرصہ سے جا ری پرا نی رنجش کا تصفیہ ثالثین کی کوششوں سے ہوگیا ثالثین جس میں عدوززئی قبیلے سے حاجی داؤد خان اور غیبزئی قبیلے کے سربراہ حاجی کریم خان اچکزئی ودیگر ثالثین حاجی درمحمد،حاجی دولت خان،حاجی حضرت خان،صادق خان وعلماء کرام قبائلی عمائدین کی کئی عرصہ سے کوششوں سے ممکن ہوا

جس میں ننواتہ کے بعد دونوں خاندانوں کے گھروں پر جرگہ میں ہوا جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے عدوزئی قبیلے حاجی داؤد خان،حاجی کریم خان اچکزئی،صادق خان،حاجی حضرت خان،حاجی درمحمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ علاقے میں قبائلی تنازعات کو جرگوں کے ذریعے حل کرنے سے ایک اچھا تاثر جاتاہے جوکہ خوش آئند ہے کیونکہ پشتون روایات میں قبائلی جرگہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور پشتون قبائل عرصہ کئی دہائیوں سے اپنے تنازعات کو قبائلی جرگوں کے ذریعے ہی ختم کرانے کا رواج ہے جس میں خاندانوں کے درمیان رنجشوں کو ختم کیاجاتاہے علاقے میں جاری تمام تنازعات کو جرگوں کے ذریعے ختم کرانے کیلئے قبائلی عمائدین السادات اورعلماء کرام کو مل بیٹھ کر حل کرنا چاہیں اورانشاء اللہ اس طرز عمل سے علاقے میں امن کی فضاء قائم ہوگی جوکہ خوش آئند اقدام ہے قبائلی عمائدین نے مزیدکہاکہ پشتون روایات میں پگڑی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اس موقع پر دونوں خاندانوں نے قبائلی عمائدین کا شکریہ اداکیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں