جنگ کیلئے تیار رہیں، روس کے بعد یوکرین نے بھی فوج کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا

کیف(پی این آئی)یوکرین کے وزیر دفاع اولکسی ریزنیکوف نے کہا ہے کہ جنگ کے لیے تیار رہیں جس میں سختیاں بھی ہوں گی نقصان بھی ہوگا لیکن ہمیں درد کو برداشت کرتے ہوئے خوف اور مایوسی پر قابو پانا ہے۔یوکرین کے وزیر دفاع نے اپنے پیغام میں کہا کہ روس ایک بار پھر سویت یونین کی تاریخ دہرا رہا ہے اور گزشتہ روز فوجی جارحیت سے اپنا اصل چہرہ بے نقاب کردیا۔

وزیر دفاع کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب روسی صدر نے مشرقی یوکرین کے دو صوبوں کو خود مختار ریاستیں تسلیم کرتے ہوئے اپنی فوجیں بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔روسی صدر کے اس عمل کی عالمی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے جب کہ امریکا نے روس پر پابندیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کا آج اعلان متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں