سوئس سیکرٹس،مزید عالمی رہنماؤں اور انکے بچوں کے خفیہ اکاؤنٹس سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی)گزشتہ شب سوئس سیکرٹس کے نام سے 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ لیک کیا گیا جس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں، آمروں، جرائم پیشہ افراد اور جاسوسوں کے سوئس بینکاکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔سوئس سیکرٹس کے مطابق سابق مصری آمرحسنی مبارک کے بیٹوں جمال اور اعلیٰ مبارک کے خفیہ اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔حسنی مبارک دور کے بدنام زمانہ انٹیلی جنس چیف سلیمان اوراہلخانہ کے بھی خفیہ سوئس اکاؤنٹس نکل آئے

۔اس کے علاوہ زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ مگابے کے قریبی ساتھی اوران کی جماعت کی مبینہ فنڈنگ کرنے والے بزنس مین بھی فہرست میں شامل ہیں۔آذربائیجان کے آمر واصف طالبوف کے بیٹوں کے بھی سوئس اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے جبکہ قازقستان کے صدرقاسم توقایف کے 10 لاکھ ڈالر کے آف شور اکاؤنٹس سامنے آئے۔اردن کے شاہ عبداللہ دوم، عراق کیسابق نائب وزیراعظم ایاد علاوی آرمینیا کے سابق صدرآرمین سرگسیان بھی خفیہ اکاؤنٹس کے مالک نکلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں