میرپور آزاد کشمیر میں ویڈیو اسکینڈل، مدرسے کے استاد کو گرفتار کر لیا گیا

میرپور (پی این آئی) آزاد کشمیر کے بڑے شہر میرپور میں سامنے آنے والے ویڈیو اسکینڈل کیس میں پولیس نے مدرسے کے استاد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کر مدرسہ بھی سیل کر دیا۔ آزاد کشمیر پولیس کے مطابق 2 مزید طالبات نے شکایت درج کرائی ہے کہ مدرسے کا استاد طالبات کو جنسی طور پر ہراساں کرتا تھا۔

یہ بات اہم ہے بکہ طالبہ کے ساتھ استاد کی نازیبا حرکات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی جس کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close