مظفرآباد میں ”میرا پاکستان، میرا گھر سکیم“ پر سٹیٹ بنک کے ساتھ مشترکہ اجلاس

مظفرآباد (پی آئی ڈی) نیشنل بنک آف پاکستان ریجنل آفس مظفرآباد میں ”میرا پاکستان، میرا گھر سکیم“ پر سٹیٹ بنک کے ساتھ مشترکہ اجلاس کا انعقاد۔اجلاس کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات ودیہی ترقی آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر خواجہ فارق احمد تھے۔ اس موقع پر ریجنل ہیڈ نیشنل بنک نائید یوسف نے اس سکیم سے منسلک مختلف امور پر وزیر بلدیات و دیہی ترقی کو بریفنگ دی۔

وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمدنے نیشنل بنک کے کردار کو سراہا۔ وزیر بلدیات و دیہی ترقی خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ” میرا پاکستان ،میرا گھر سیکم“ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے سرکاری ملازمین کے لیے تحفہ ہے ،اس سیکم سے وزیراعظم پاکستان کے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں مدد ملے گی۔خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ نیشنل بنک اس سکیم کو کامیاب بنانے میں اپنا مثبت کردار جاری رکھے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس عوامی فلاحی سکیم سے مستفید ہوسکیں ۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں