صدر آزاد کشمیر کی زیرصدارت کوٹلی یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس، کوٹلی یونیورسٹی کی کارکردگی، دیگر معاملات میں سینٹ کو بریفنگ

اسلام آباد ( ) صدر آزادجموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی زیر صدارت کوٹلی یونیورسٹی کی سینٹ کا اجلاس ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوٹلی یونیورسٹی کی کارکردگی اور دیگر معاملات کے سلسلے میں سینٹ کو بریفنگ دی گئی۔ ایجنڈا پوائنٹس تاخیر سے ملنے کے باعث بحث نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔

اس موقع پر اجلاس میں سابق چیف جسٹس عدالت العالیہ مسٹر جسٹس اظہر سلیم بابر، وائس چانسلر کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی، سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمودالحسن، وائس چانسلر میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس جاوید، سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر سید آصف حسین، سابق وائس چانسلر ویمن یونیورسٹی باغ پروفیسر ڈاکٹر محمد حلیم خان، سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف صوابی پروفیسر ڈاکٹر نور جہاں، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ڈاکٹر لیاقت حسین، رجسٹرار آزاد کشمیر یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، رجسٹرار کوٹلی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر فہیم غضنفر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close