بل گیٹس کا دورہ پاکستان، وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے متعلق کس خواہش کا اظہار کر دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے خواہش ہے کہ بل گیٹس کو پاکستان کے آئی ٹی سیکٹرمیں شامل کریں،چاہتے ہیں بل گیٹس آئی ٹی شعبے میں ہمیں ایڈوائز کردے، آنے والے دنوں میں اس متعلق بڑی خوشخبری دوں گا، آئی ٹی شعبے میں مزید مواقع پیدا ہوں گے، رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے ٹیکس صفر کردیا ہے۔انہوں نے ای تجارت پورٹل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی سب سے زیادہ جو جملہ استعمال کیا وہ ہے گھبرانا نہیں۔

اس کی وجہ ہے کہ جب ہمیں حکومت ملی تو حالات بہت برے تھے، سب کو پتا ہے ملک بینک کرپٹ تھا، مجھے اندازہ تھا کہ جب ہم مشکل وقت سے گزریں گے تو مجھے اپنی ٹیم کی فکر تھی، جب ہم اپنے زمانے میں سب سے مشکل ٹیم ویسٹ انڈیز سے کھیلتے تو اپنی ٹیم کو کہنا پڑتا کہ گھبرانا نہیں، حکومت ملی تو اپنی کابینہ کو کہنا پڑا کہ گھبرانا نہیں ۔آج میں اپوزیشن کو کہتا ہوں کہ گھبرانا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی انڈسٹری یوتھ کیلئے انقلاب ہے، آج جو بڑے بڑے آئی ٹی کھربوں پتی بن گئے وہ آئی ٹی کی وجہ سے ہے، آج بوڑھے بوڑھے لوگوں کو نوجوانوں کے نیچے کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کی وجہ دنیا کا مستقبل تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف جا رہا ہے، یوتھ کو آئی ٹی شعبہ کسی طرح مس نہیں کرنا چاہیے۔

اگلے چند سالوں میں 50ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ کرسکتے ہیں، بلکہ دوسالوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ 2سے پونے چار ارب تک پہنچ جائیں گی۔حکومت آئی ٹی شعبے میں مزید مراعات لے کر آرہی ہے تاکہ نوجوان اس میں بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ خوشخبری سناتا ہوں کہ رجسٹرڈ فری لانسرز کیلئے ٹیکس صفر کردیا ہے، بل گیٹس کو پاکستان دورے کی دعوت دی، ایسے انسان بڑے خوش قسمت ہوتے ہیں جو انسانیت کی خدمت کرنے کا سوچتے ہیں، اس نے پاکستان میں پولیو کی مدد کی، اس کو کیا فائدہ تھا، اس نے بہت زیادہ پیسا پولیوخاتمے کیلئے خرچ کیا۔پچھلے ایک سال میں پولیو کا ایک کیس بھی نہیں اسی لیے بل گیٹس کو دعوت دی۔

میری خواہش ہے کہ بل گیٹس کوپوری طرح پاکستان کی آئی ٹی میں شامل کرلیں،تاکہ وہ آئی ٹی شعبے میں ہمیں ایڈوائز ہی کردے، آنے والے دنوں میں اس حوالے سے خوشخبری دوں گا، ہمارے پاکستانیوں کے جینز میں ایک عجیب میک اپ ہے ،پاکستانیوں کو جب بھی موقع ملتا ہے یہ آگے بڑھتے ہیں، لیکن آزادی کے بعد ہمیں جیسا سسٹم ملا وہ ہماری اکثریت کو اوپر آنے کا موقع ہی نہیں دیتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close