پیپلز پارٹی نے پیکا آرڈیننس چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت میڈیا پر قدغن لگانا چاہتی ہے اور پیکا ایکٹ حکومت کا خوف ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیکا قوانین میڈیا اور مخالفین کو ہراساں کرنے کیلئے ہیں اور یہ اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے ایسے اقدامات کررہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں، میڈیا نے آرڈیننس کو رد کیا۔نجی ٹی وی نیوز کے مطابق پارلیمنٹ کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے

اور پی ٹی آئی والے پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے اسمبلیوں سے مستعفی نہ ہونے کا فیصلہ کیا اور اپوزیشن کا متحد ہونا جمہوریت کی جیت ہے۔ اس آرڈیننس کے خلاف ہم سپریم کورٹ میں جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اوربیروزگاری عروج پر ہے اور لوگوں سے ایک کروڑ نوکریوں، 50 لاکھ گھروں کا وعدہ کیا گیا جبکہ پی ٹی آئی نے ڈالر کی قیمت کم کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن ان کا ہر وعدہ جھوٹا ثابت ہوا جبکہ مہنگائی سےعوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close