سوموار کے دن موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں اور برفباری کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرداورخشک رہے گا ۔تاہم شام/رات شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔اسلام آباد میں موسم سرداور خشک تاہم شام/رات کو مطلع جزوی ابر آلود ر ہنے کا امکان۔کشمیر میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔گلگت بلتستان میں موسم سرداور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جبکہ شام/رات وزیرستان، کرم ، خیبر، پشاور،باجوڑ، دیر اور سوات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا ۔ تاہم شام/رات کو خطۂ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اور سردجبکہ شام/رات کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، زیارت، پشین اور ژوب میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدیدسرد رہا۔آج ریکارڈ کیےگئےکم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی11 ،کالام منفی 07،استور ، گوپس منفی 05،مالم جبہ، اسکردو منفی 03، ہنزہ،قلات،اننت ناگ، بگروٹ منفی 02 ، دیر اور سری نگر میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close