عمران خان کا اقتدار ڈول رہا ہے، ن لیگی نے رواں سال کو الیکشن کا سال قرار دیدیا

سیالکوٹ (پی این آئی ) عمران خان خود کسی کے وفادار نہیں، جنہیں گالیاں دیتے تھے وہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں، آج ان کا اقتدار ڈول رہا ہے اور الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں، خواجہ آصف نے رواں سال کو الیکشن کا سال قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں۔

یہ الیکشن کا سال ہے۔سیالکوٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ آج عمران کا اقتدار ڈول رہا ہے، عمران خان کے ارکان رابطہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کسی وقت بھی ہو سکتے ہیں، یہ الیکشن کا سال ہے۔ان کا کہنا تھاکہ اپنے سیاسی سفر میں قائد نہیں بدلا، عمران خان خود کسی کے وفادار نہیں، جنہیں گالیاں دیتے تھے وہ لوگ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔خواجہ آصف نے وزیراعظم سے متعلق کہا کہ پیٹرول 62 روپےکا تھا اب 162 کا ہے، تم نے جلسہ بھی منڈی بہاؤالدین میں کیا تاکہ کسی کو پتہ نہ چلےکہ کوئی جلسہ کرکے گیا ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ہنگو میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےدھاندلی کر کے حکومت کی لیکن بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آ گیا۔انہوں نے کہا کہ کہاں گئے وہ جو کہتے تھے کہ 50 لاکھ گھر دیں گے لیکن آپ نے تو 50 لاکھ گھر دیئے نہیں بلکہ گرائے ہیں۔

قیام پاکستان سے اب تک دی گئی نوکریوں کی تعداد بھی ایک کروڑ نہیں۔انہوں نے کہا کہ سیاست انبیا کا وظیفہ ہے اور سیاست حدیث سے ثابت ہے۔ جہاں معیشت تباہ ہو، مہنگائی ہو، تو بدامنی آتی ہے اور جہاں بھوک ہو وہاں بد امنی تو ہو گی۔سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت فحاشی اور بد اخلاقی کا سیلاب لے کر آئی۔ پی ٹی آئی کی حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جس نے پاکستان کو معاشی طور پر دیوالیہ کر دیا۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث یہ دن آیا کہ لوگ اپنے بچے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں اور مہنگائی کے باعث مریض ادویات نہیں لے سکتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close