پی آئی اے نے آسٹریلیا جانے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی ) آسٹریلیا جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، پی آئی اے آسٹریلیا کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار، آسٹریلیا کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کی تاریخ بھی سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے آسٹریلیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کو 14 مارچ سے پاکستان سے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔

پی آئی اے کی جانب سے درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے 14 مارچ سے فضائی آپریشن شروع کرے گی، ابتدائی طور پر پی آئی اے آسٹریلیا کے لیے ہفتہ وار 2 پروازیں شروع کرے گی۔یاد رہے کہ سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک نے پاکستان سے آسٹریلیا کے لیے پی آئی اے کا براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔یہ بھی واضح رہے کہ پی آئی اے 13 مارچ سے لاہور اور کراچی سے گلگت، سكردو کی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے بعد اب ملک کے دیگر حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سے گلگت اور سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے۔پی آئی اے نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کی پروازیں چلائی تھی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی آئی اے سے ایک لاکھ 81ہزار سے زائد سیاح پہنچےتھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close