خاتون وزیر کا مردوں کو ضدی بیویوں کی پٹائی لگانے کا مشورہ

کوالالمپور(پی این آئی)ایسا لگتا ہے کہ ملائیشیا کی نائب وزیر برائے خانگی امور وسماجی بہبود سیتی زیلا محمد یوسف نے کہاوت عورت اپنی ہی دشمن ہے کو سچا ثابت کیا ہے۔ انہوں نے ایک ایسی بات کہہ دی ہے جس کے نتیجے میں پورے ملک میں ان کے خلاف نہ صرف خواتین بلکہ مردوں کی طرف سے بھی سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ملائیشیا میں خاندانی امور اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی خواتین کی نائب وزیرسیتی زیلا محمد یوسف نے

انسٹا گرام پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں مردوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ضدیبیویوں کی پٹائی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیویوں کی مار پیٹ انہیں درست کرنے، ان کے رویے بدلنے اور مشتعل ہونے سے بچائے گا۔ یہ سزا ان کے ضدی پن اور اشتعال انگیز رویے کی وجہ سے تادیبی طور پر دی جائے۔اس ویڈیو نے ملائیشیا کے عوامی حلقوں کو ہلا کر رکھ دیا۔ سیتی یوسف نے انسٹاگرام پر ماں کے مشورے کے عنوان سے دو منٹ کا ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کیا جس میں انہوں نے شوہروں کو

سب سے پہلے مشورہ دیا کہ وہ اپنی ضدبیویوں سے بات کر کے انہیں تادیب سکھائیں کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر بیویاں بات چیت کے سمجھانے سے اپنے رویئے سے باز نہ آئیں تو پھر انہیں تین دن کے لیے چھوڑ دیں۔اگر بیوی پھر بھی قابو میں رہے تو مرد سختی کیلئے ان پر ہاتھ اٹھا سکتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close