ملتان اور کوئٹہ کے میچ میں علیم ڈار نے کس بولر کو اور کیوں پکڑا؟ دلچسپ مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیے

لاہور (پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے ایلیٹ پینل کے ایمپائر علیم ڈار کی ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کو پکڑنے کی ناکام کوشش کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 25 ویں میچ میں شاہنواز دھانی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ کی وکٹ لی تو جشن کے لیےدوڑ پڑے تاہم اس دوران علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کوشش کی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھانی نے دوڑ لگائی تو علیم ڈار انہیں پکڑنے کے لیے لپکے تاہم وہ ان کو چکما دے کر بھاگ نکلے۔

یہ مناظر دیکھنے کے بعد گراونڈ میں موجود تماشائی اور کمنڑی پینل بے ساختہ ہنس پڑا جبکہ سوشل میڈیا پر بھی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close