پی ٹی آئی سندھ کے اندر کھینچا تانی، پانچ عہدیداروں کے استعفوں پر وفاقی وزیر علی زیدی نے طعنے دے دیئے

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی سندھ تنظیم کے اندر کھینچا تانی شروع ہو گئی ہے۔ پارٹی کے صوبے میں اہم رہنما حلیم عادل شیخ کے تحریک انصاف کا عہدہ چھوڑنے پر وفاقی وزیر علی زیدی نے طعنہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی شخص ناگزیر نہیں ہوتا۔ اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا تھا کہ دنیا میں ان لوگوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں جو یہ سمجھتے تھے کہ دنیا ان کے بغیر نہیں چل سکتی۔

یہ بات اہم ہے کہ تحریک انصاف سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ اور نائب صدر علی جونیجو سمیت پی ٹی آئی کے پانچ عہدیدار پارٹی کے اندرونی اختلافات کے باعث عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں لیکن پارٹی کے کسی زمہ دار رہنما نے اس معاملے کی طرف توجہ نہیں دی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close