کوئٹہ (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند نے وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو ہٹانے کے لیے وزیراعظم عمران خان سے مدد مانگ لی۔ کچھی فائرنگ کے واقعے کے خلاف کوئٹہ میں بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا ہوا۔ پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر یار محمد رند کچھی فائرنگ واقعہ کے خلاف بلوچستان اسمبلی کی عمارت کے سامنے احتجاجی دھرنا میں شریک تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وزیراعظم ہماری جان اس وزیراعلیٰ سے چھڑوا دیں،
انہوں نے خبردار کیا کہ سانحۂ کچھی کے ملزمان اڑتالیس گھنٹوں میں گرفتار نہ ہوئے تو سخت لائحہ عمل اختیار کریں گے۔ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر یار محمد رند کا کہنا تھا کہ پارٹی عہدے دار ہوتے ہوئے درخواست کرتے ہیں کہ انصاف دو، عمران خان صاحب آپ بائیس کروڑ عوام کے سامنے جواب دہ ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ سال نومبر میں کچھی کی تحصیل بالاناڑی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو بھائیوں سمیت تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے تھے۔ اس واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں