پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے ماہانہ کتنے ارب روپے خرچ کر رہے ہیں؟ وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رکھنے کے لیے ماہانہ اوسطاً70ارب روپے کا نقصان برداشت کر رہی ہے۔ اپنی ایک ٹویٹ میں شوکت ترین نے کہا ہے کہ نومبر 2020ءکے بعد سے اب تک عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 166فیصد بڑھی ہیں۔ حکومت نے تیل کی بڑھتی قیمتوں سے عام آدمی کو محفوظ رکھنے کے لیے کئی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ ”حکومت عام آدمی کو تیل کی بڑھتی قیمتوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ریونیو کی مد میں رواں مالی سال کے دوران ماہانہ اوسطاً70ارب روپے کانقصان برداشت کر رہی ہے جو آئندہ سال کے دوران بڑھ کر 840ارب روپے ہو جائے گا۔ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی سیاسی حکومت نے ایک سال کے دوران اس کا ایک تہائی ریلیف بھی عوام کو کبھی نہیں دیا ہو گا۔حکومت تنخواہوں میں اضافے اور احساس راشن پروگرام کے ذریعے ریلیف دے کر تیل کی بڑھتی قیمتوں کا مداوا بھی کر رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close