ریاض (پی این آئی)سعودی عرب کی کمپنی نے کہا ہے کہ ریل کے 30 ڈرائیوروں کی تربیت کے لیے 28 ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسپین کی ریل کمپنی رنفے کا کہنا تھا کہ آن لائن جائزے کے دوران تعلیمی پس منظر اور انگریزی زبان کے اسکل کے حوالے سے امیدواروں کی تعداد تقریبا نصف ہوجائے گی۔انہوں نے کہ دیگر امیدواروں کے لیے کام کا آغاز مارچ کے وسط میں شروع ہوگا۔بیان میں کہا گیا کہ کامیاب امیدوار ایک سالہ تربیت کے بعد مقدس شہروں مکہ اور مدینہ کے درمیان ہائی اسپیڈ ریل چلائیں گی۔رینفے کا کہنا تھا کہ کمپنی مقامی کاروبار میں خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس وقت سعودی عرب میں ان کمپنی کی ریل چلانے والے 80 ڈرائیور مرد ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں