آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

مظفرآباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات،قانون،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی اور وزیر تعلیم دیوان علی چغتائی کے درمیان ملاقات۔دونوں رہنماوں نے ترقیاتی منصوبوں،سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے مسائل کو وسائل کے ذریعے حل کر رہے ہیں۔

ریاست بھر میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم ہاؤس کو کارڈیک ہسپتال،تعلیم و صحت کے شعبوں پر فوکس کر کے عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔کوٹلی کو بگ سٹی کا درجہ دیکر عوام کے دیرینہ مطالبے کو پورا کیا گیا۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں قائم حکومت نے لوگوں کو سہولتوں کی فراہمی کے ترقیاتی مشن پر عمل پیرا ہے۔ریاست کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا ترقیاتی ویژن ہی ہمارا ماٹو ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا طرہ امتیاز اس کے ترقیاتی اور فلاحی کام ہیں جن سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی ممالک عمران خان کے ویژن کو مسلسل سراہا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صلاحیتوں کا اعتراف دنیا بھر میں ان کے کام کی لگن کی وجہ سے کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت کے دوران آزادکشمیر بھر میں میں سکولوں کی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی،شاہراہوں کو بہتر بنایا جائے گا جبکہ دیہی علاقوں کی سڑکات اور دیگر تعمیراتی منصوبوں کو بھی مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاری منصوبوں کو جلد مکمل۔کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر لوگوں کے دلوں میں گھر کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوے لوگوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close