ورلڈ فود پراگرم نے ہیومینٹیرین رسپانس فسلیٹی مظفرآباد میں مزید 2 وئیر ہاوس سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالے کر دئیے

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ورلڈ فود پراگرم نے ہیومینٹیرین رسپانس فسلیٹی مظفرآباد میں مزید 2 وئیر ہاوس سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے حوالہ کر دئیے۔ لنگرپورہ مظفرآباد میں قائم Humanitarian Response Facility میں ورلڈ فود پراگرم کے کنٹری ڈائریکٹرمسٹرکرس کائے Mr. Chris Kaye نے دو وئیر ہاوسز کی چابیاں مشیر آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر برائے ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس اکبر ابراہیم کے سپر د کیں۔

اس موقع پر وزیر خزانہ عبدالماجد خان، سیکرٹری ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس محمد شاہد ایوب، ڈپٹی سیکرٹری ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس، ڈائریکٹر SDMAنعمان شفیق، ڈائریکٹرآپریشن SDMA سعید الرحمان قریشی و دیگرآفیسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈائریکٹرآپریشن سعید الرحمان قریشی نے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے عطیہ کردہ Humanitarian Response Facility کی افادیت کے حوالہ سے بریفنگ دیتے بتایا کہ ہیومینٹرین رسپانس فسلیٹی آزاد کشمیر میں آفات سے نمٹنے میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی اور متاثرین تک فوری رسد پہنچائی جا سکے گی۔ مشیر برائے ریلیف ڈیزاسٹر مینجمنٹ و سول ڈیفنس اکبر ابراہیم نے ورلڈ فوڈ پروگرام کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close