لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ورکر کا ساتھ چلنا ناگوار گزر گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک خاتون ورکر مریم نواز کے ساتھ ساتھ چل رہی ہیں۔مریم نواز خاتون کو کہتی ہیں کہ آپ یا زرا آگے چل لیں یا پیچھے چل لیں۔اس کے ساتھ ہی مریم نواز سیکیورٹی پر مامور اہلکار کو ہاتھ سے خاتون کو خود سے دور کرنے کا اشارہ بھی کرتی ہیں۔
نون لیگی ورکرز کی یہ عزت ہے مریم صفدر کی نظر میں
pic.twitter.com/7dWBTsYXNc— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) February 17, 2022
مریم نواز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ساتھ ہی وائرل ہو گئی۔صارفین کی جانب سے ان پرتنقید بھی کی جا رہی ہے کہ ایک لیڈر کو اپنے ورکرز کے ساتھ ایسا رویہ نہیں اپنانا چاہئیے۔بعض صارفین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کورونا کے پیش نظر مریم نواز نے ورکر کو فاصلے پر چلنے کے لیے کہا ہو۔کچھ صارفین کا کہنا تھا کہ جو شخص اپنے ماتحت کام کرنے والوں کو عزت نہیں دے سکتا وہ شخص اور اسکا لیڈر کیسے پاکستانی قوم کے دکھوں کا مداوا کر سکتا ہے۔۔-فوکل پرسن وزیراعلیٰ اظہر مشہوانی نے ٹویٹر پر ویڈیو شئیر کرتے ہوئے کہا کہ مریم صفدر کی نظر میں لیگی ورکرز کی یہ عزت ہے۔۔خیال رہے کہ اس سے قبل کئی سیاستدانوں کی ایسی ویڈیو سامنے آئیں جن میں انہیں ورکرز کے ساتھ متکبرانہ رویہ اپناتے دیکھا جا سکتا تھا۔
وزیر مملکت فرخ حبیب کی بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران ساتھی ورکر کو کہنی مار کر چپ کرا دیا تھا۔فرخ حبیب کی پریس کانفرنس کے دوران ایک نوجوان آتا ہے جو بظاہر ان کا ورکر ہے، فرخ حبیب کو موبائل پر کچھ دکھاتا ہے،تاہم بظاہر ان کو ورکر کی یہ حرکت ناگوار گزری اور وہ اسے کہنی مار کر پیچھے ہٹنے کا کہتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو سامنے آنے کے بعد فرخ حبیب پر شدید تنقید کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں