کراچی (پی این آئی) پیٹرول مہنگا کرنے کے بعد حکومت کیلئے پہلا بڑا ریلیف، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2روپے سے زائد کی کمی کر دی گئی۔۔ کراچی والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے بجلی 2 روپے 59 پیسے سستی کر دی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔نیپرا کے مطابق دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کی گئی ۔
کےالیکٹرک نےایک روپیہ 80 پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کااطلاق مارچ کےبلوں پرہوگا، 300 یونٹ استعمال کرنیوالے،لائف لائن اورزرعی صارفین پراطلاق نہیں ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں