واشنگٹن (پی این آئی) پاکستان کے ہمسایہ ملک افغانستان کے لیے امریکا کے نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔ امریکی ادارہ برائے امن و امان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ ان کا اچھا، ایماندار اور نتیجہ خیز تعلق رہا ہے، وہ افغانستان کے معاملات میں اپنے سسٹم کے ماہر ہیں۔ امریکی نمائندے تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے دوران پاکستان سے بہت قریب رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کے وقت پاکستان نے کچھ اقدامات معنی خیز اور متواتر انداز میں اٹھائے ہوتے تو آج ہم زیادہ آگے ہوتے۔ یہ بات اہم ہے کہ طالبان نے افغانستان میں گزشتہ سال اگست میں کنٹرول حاصل کیا تھا جس کے بعد سے پاکستان کے ساتھ امریکہ کے تعلقات میں مسلسل کھچاؤ کی کیفیت چلی آ رہی ہے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں