پنجاب کابینہ میں چار نئے وزرا کو شامل کرنے کا فیصلہ، کس کو کونسی وزارت دی جائیگی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب حکومت نے کابینہ میں چار نئے وزرا شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق چار وزرا کی شمولیت کے بعد پنجاب کابینہ میں وزرا کی تعداد 41 ہوجائے گی۔ پنجاب اسمبلی کے 371 کے ایوان میں آئینی طورپر 41 وزیربنائےجاسکتے ہیں۔ نئے وزرا کی شمولیت کے بعد کابینہ اپنی آخری حد تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال وزیروں کے نام فائنل نہیں کیے گئے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کابینہ میں متحرک ارکان اسمبلی کو نمائندگی ملے گی۔ اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد نام تجویز کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close