بیجنگ ونٹر اولمپکس، واحد پاکستانی ایتھلیٹ کوالیفائنگ رائونڈ میں ہی باہر ہو گیا

بیجنگ(پی این آئی)بیجنگ ونٹر اولمپکس میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ محمد کریم کوالیفائنگ راونڈ میں ہی باہر ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں ان دنوں ونٹر اولمپکس کے مقابلے جاری ہیں۔ ان گیمز میں پاکستان کے واحد کھلاڑی محمد کریم نے بھی شرکت کی۔محمد کریم الپائن اسکیئنگ کے مینز سلالوم کوالیفائنگ راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئے اس ایونٹ میں 88 ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔

صرف 52 ایتھلیٹس نے ریس فنش کرسکے، 34 شرکا فنش لائن پر نہ پہنچ سکے، جن میں پاکستان کے محمد کریم بھی شامل ہیں۔محمد کریم کے ایونٹ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی پاکستان کا بیجنگ ونٹر اولمپکس میں سفر اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close