صحافی محسن بیگ کے بعد بیٹے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی محسن بیگ کے بعد ان کے صاحبزادے حمزہ بیگ کو بھی گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی کے مطابق حمزہ بیگ کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں مارگلہ تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح حمزہ بیگ کو انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

اس سے قبل ایف آئی اے نے سینئر صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا ہے جب کہ سیشن عدالت نے ان کے گھر پر چھاپے کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close