تحریک انصاف کے 35اراکین اسمبلی کا ن لیگ کیساتھ رابطہ، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی گئی

لاہور (پی این آئی) چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 35ارکان اسمبلی ہمارے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں جو ہمیں کہتے ہیں کہ ان سے ہماری جان چھڑاؤ ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بجائے مرکزی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا سوچ رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں حکمرانی کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی ، ہماری ترجیح فوری اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے ، بر سر اقتدار آنے والی سیاسی جماعت اپنی قومی پالیسی دے گی ۔رانا تنویر حسین نے دعویٰ کیا کہ مارچ سے قبل حکومت گھر چلی جائے گی ، حکومت کے خاتمے کیلئے اپوزیشن ایک پیج پر ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close