اسلام آباد پولیس نے سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف اقدام قتل اور حبس بے جا کا مقدمہ درج کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پولیس نے سینئر صحافی محسن بیگ کے خلاف اقدام قتل، حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ہے۔ اسلام آباد میں ایف آئی اے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بدھ کو ایف آئی اے نے وفاقی وزیر مراد سعید کی درخواست پر محسن بیگ کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے کے مطابق اس دوران محسن بیگ نے مزاحمت اور فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایف آئی اے کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق محسن بیگ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف اقدام قتل، حبس بے جا سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بمحسن بیگ کے بیٹے نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار ہمارے گھر آئے تھے جس کی وجہ سے غلط فہمی ہوئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں