وزیر اعظم آزاد کشمیر سے شہداء لنجوٹ فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، شہداء لنجوٹ کی سالانہ برسی کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے شہداء لنجوٹ فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی اور انہیں 25 فروری کو شہداء لنجوٹ کی سالانہ برسی کی تقریب میں خصوصی شرکت کی دعوت دی وفد میں فاونڈیشن کے صدر سفیر احمد،سردار ساجد،سردار کبیر شامل تھے۔اس موقع پر وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے شہداء لنجوٹ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ لنجوٹ افسوس ناک تھا ہم آج بھی اپنے شہداء کو نہیں بھول پائے ان کی قربانیوں کو پوری کشمیری قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ان کی قربانیوں کے صدقے کشمیری قوم کو جلد آزادی ملے گی۔وفد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close