آزادکشمیر میں پریمئرلیگ کا دوسرا مرحلہ پورے جوش و خروش سے ہو گا، مقامی ٹیلنٹ کو بھی ابھرنے کا موقع ملے گا، وزیر اعظم آزاد کشمیر کی گفتگو

مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزادجموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرمیں پریمئرلیگ کا دوسرا مرحلہ پورے جوش و خروش سے ہو گا جو اب بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکا ہے۔کے پی ایل میں بین الااقوامی کھلاڑیوں کی شرکت سے ایونٹ کی رونق دوبالاہو گی جبکہ مقامی ٹیلنٹ کو بھی ابھرنے کا موقع ملے گا۔وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی اور کے پی ایل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔

وفد میں کے پی ایل کے صدر عارف ملک،سی او چوہدری شہزاد اختر،محمد یوسف موجود تھے۔اس موقع پر سیکرٹری سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان منصور قادر ڈار اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کے پی ایل کے انعقاد کے لیے تمام معاونت فراہم کرے گی آزادکشمیر ایک پرامن خطہ ہے جس کے لوگ سپورٹس سے محبت کرنے والے ہیں اس ایونٹ نے آزادکشمیر کے نوجوانوں کے لیے مواقع فراہم کئے ہیں کہ وہ قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کے ساتھ ملکر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ان کا ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل کا مقصد جہاں کھیلوں کا فروغ ہے وہی اس ایونٹ سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں مدد ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی ایل میں حصہ لینے والے آزادکشمیر کے نوجوانوں کو کے پی ایل میں کھیلنے کا موقع ملا جو خطہ کے لیے ایک اعزاز ہے۔

اس موقع پر چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کے پی ایل کے حوالے سے اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ نے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کر لی ہے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں