وفاقی کابینہ کا اجلاس، وزیراعظم عمران خان کیخلاف نامناسب مہم چلنے پر کونسا وزیر رو پڑا؟ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف نامناسب مہم چلنے پر آبدیدہ ہوگئے۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہےکہ کابینہ اجلاس کے دوران اعجاز شاہ وزیر اعظم کے خلاف مہم پر آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ اتنی بری مہم آج تک کسی منتخب وزیر اعظم کے خلاف نہیں چلائی گئی ۔

اجلاس میں دیگر وفاقی وزرانے بھی وزیر اعظم اور ان کے اہل خانہ کے خلاف مہم پر تشویش کا ظہار کرتے ہوئے کارروائی کی تجویز دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعطم عمران خان نے بھی سوشل میڈیا مہم پر ناراضی ظاہر کی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر مہم روکنے کیلئے ہدایات جاری کردیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close