سوویت یونین کی طرح ایک دن بھارت بھی ٹوٹ جائے گا، بھارتی معروف مصنفہ ارون دھتی رائے

نئی دہلی(پی این آئی) معروف بھارتی مصنفہ ارون دھتی رائے نے کہا ہے کہ یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح بھارت بھی ایک دن ٹوٹ جائے گا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ارون دھتی رائے نے ایک انٹر ویو میںبھارت کی موجودہ صورتحال کو انتہائی مایوس کن قرار دیتے ہوئے بھارت میں جمہوریت کو ایک دکھاوا قرار دیا۔انہوں نے کہا بھارت میں صحافت ، عدلیہ، فوج، انٹیلی جنس ایجنسیوں اور تعلیمی اداروں پر ہندوتوا نظریے کا پرچارکرنے والوں کا قبضہ ہے، یوگو سلاویہ اور سوویت یونین کی طرح بھارت بھی

ایک دن ٹوٹ جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نریندر مودی آر ایس ایس کا حصہ ہیں اور آر ایس ایس بھارت کو ہندو ریاست سمجھتی ہے اور وہ ملک میں سیکولرازم کو ختم کر کے اسے ایک ہندو راشٹر بنانے کی کوشش ہو رہی ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت ایک فسطائی ریاست بننے کی راہ پر چل رہا ہے، ہندو انتہا پسند کھلے عام اقلیتوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ارون دھتی رائے نے کہاکہ حجاب کے معاملے میں بھارتی عدالتیںہندو اکثریت کی حمایت کرتی نظر آتی ہے، آزادی کے بعد اب تک کوئی ایک دن ایسا نہیں گزرا جب بھارتی فوج اپنے لوگوں پر مسلط نہ رہی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close