وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد، 5 کا ہندسہ اہمیت اختیار کر گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے 5 کا ہندسہ اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ایک طرف ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ فیصل آباد کے 7 میں سے 5 حکومتی رکن قومی اسمبلی (ن) لیگ سے رابطے میں ہیں۔ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی سیاسی نزاع کے عالم میں ہے، پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد ایم این ایز ساتھ ملنا چاہتے ہیں۔

جبکہ دوسری جانب ٹی وی پروگرام میں ہی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ جب بھی تحریک عدم اعتماد آئی حکومت کے پانچ ووٹ اور بڑھ جائیں گے۔ اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد کیلئے ہمارے اتحادیوں کی ضرورت ہے۔ اس طرح دونوں جانب سے 5 کا ہندسہ زیر بحث ہے کہ 5 ارکان کی اضافی حمایت اپوزیشن کی جانب آئی ہے یا حکومت کی جانب گئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں